Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہمیں سفید پوش لوگوں کی نشاندہی کرنی ہے اور ان کے علاقوں اور گھروں تک پہنچ کے ان کی ضرورتوں کو پورا  کرنے میں مدد کرنی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

آج ایم کیو ایم کی کاوشوں سے کراچی کے عوام کو بینظیر انکم سپورٹ، احساس پروگرام جیسے امدادی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

0

کراچی  پاکستان کا وہ شہر ہے جہاں سب سے زیادہ غریب لوگ زندگی بسر کرتے ہیں جبکہ کراچی کے عوام اپنی محنت کے ذریعے پورے پاکستان کو چلا اور پال رہے ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بینظیر انکم سپورٹ اور احساس پروگرام کی جانب سے لگائے جانے والے رجسٹریشن کیمپ پر آمد ۔ اس موقع پر وہاں موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الحمدللہ آج ایم کیو ایم کی کاوشوں سے کراچی کے عوام کو بینظیر انکم سپورٹ، احساس پروگرام میں شامل کیا جارہا ہے یہ وہ شہر ہے جہاں ملک بھر سے لوگ اپنے روزگار کے سلسلے میں آتے ہیں جبکہ اس شہر میں سب سے زیادہ غریب ترین لوگ زندگی بسر کرتے ہیں یہاں مقیم عوام اپنی محنت کے ذریعے اس ملک پاکستان کو چلا اور پال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسی قوم کی نمائندگی کر رہے ہیں جو سفید پوش لوگ ہیں جو دینا تو جانتے ہیں لیکن کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے ہمیں ایسے سفید پوش لوگوں کی نشاندہی کرنی ہے اور ان کے علاقوں اور گھروں تک پہنچ کے ان کی ضرورتوں کو پورا  کرنے میں مدد کرنی ہے۔ اس موقع پر کیمپ پر موجود عوام، ایم کیو ایم لیاقت آباد ٹاؤن کے کارکنان و شعبہ خواتین  کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Comments
Loading...