ورلڈ بینک کے 13 منصوبے 3.1 ملین ڈالرز کی مالیت سے جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اپنی ٹیم کے ساتھ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بینہسن اور انکی ٹیم کے ساتھ اجلاس
ورلڈ بینک کے 13 منصوبے 3.1 ملین ڈالرز کی مالیت سے جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اپنی ٹیم کے ساتھ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بینہسن اور انکی ٹیم کے ساتھ اجلاس۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کی ڈولپمنٹ پورٹ فولیو کی پیش رفت پر بات چیت۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری اور متعلقہ افسران شریک۔ ورلڈ بینک کی ٹیم میں کنٹری ڈائریکٹر کے ساتھ ان کے سیکٹر ہیڈز اجلاس میں موجود۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے 13 منصوبے 3.1 ملین ڈالرز کی مالیت سے جاری ہیں۔ ورلڈ بینک نے 3.1 ملین ڈالرز میں سے 1.3 ملین ڈالرز جاری کئے ہیں۔ سندھ فلڈ ایمرجنسی ریہیبلی ٹیشن پروجیکٹ (ایس ای آر پی) پر تبادلہ خیال۔ ایس ای آر پی 500 ملین ڈالرز کا پروجیکٹ ہے اور 31 ڈسمبر 2027ء کو مکمل ہوگا۔ سیلاب متاثر آبپاشی کے نظام کی بحالی کام تیزی سے جاری ہے۔ تبادلہ خیال کے دوران ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نےپروجیکٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایس ای آر پی کیلئے ابھی تک 30.28 ملین ڈالرز جاری ہوئے ہیں۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے اس سال 212 ملین ڈالرز جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ فلڈ ہاؤسنگ کی تعمیر نو: گھروں کی تعمیر کا منصوبہ 500 ملین ڈالرز کا ہے۔ ورلڈ بینک نے فلڈ ہاؤسنگ پروجکیٹ کو بہترین منصوبہ قرار دیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ فلڈ ہاؤسنگ جون 2027ء میں مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی موبیلٹی پروجیکٹ (کے ایم پی) کے تحت دو جام صادق پل تعمیر کی گئی ہیں ۔ دونوں پلوں کی ڈیزائن مکمل ہوچکی ہیں۔ جام صادق پل کے لئے پلنگ ورک کا آغاز ہوگیا ہے۔ بی آر ٹی یلو لائن کے بس ڈیپو ٹو پر کام شروع ہوگیا ہے۔ یلو لائن کے ڈیپو ون پر اسی ماہ کی 17 تاریخ سے کام شروع کیا جائے گا۔ بی آر ٹی یلو لائن پروجیکٹ 260 ملین ڈالرز کا منصوبہ ہے۔ کلک پروجیکٹ کے 9 منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ہے۔ مزید 18 اسکیموں پر کام جلد شروع کیا جائے گا۔ ٹاؤنز اور کے ایم سی کیلئے 73 اسکیموں میں سے 25 اسکیموں کا کام ہوچکا ہے۔ شہر کراچی کے مختلف ٹاؤنز میں 64 اسکیموں کے کاموں کا اشتہار دیا گیا ہے۔