Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

محرم الحرام کے مقدس مہینے میں عزاداروں اور جلوسوں کے شرکائ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین محمد یوسف

شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے نیو کراچی ٹاؤن کے تمام متعلقہ شعبے متحرک ہیں۔چیئرمین محمدیوسف

0

سڑکوں پر موجودگڑھوں کی بھرائی، صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کے انتظامات کا معائنہ۔

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاون محمد یوسف نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں نیو کراچی ٹاون کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور امام بارگاہوں کے اطراف جاری سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر، مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ چیئرمین نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں اور جلوسوں کے شرکائ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دورے کے دوران محمد یوسف نے مختلف مقامات پر سڑکوں کی حالت، گڑھوں کی بھرائی، صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران سے کام کی رفتار اور معیار کے حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیو کراچی ٹاون محمد یوسف نے کہا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں عزاداروں اور جلوسوں کے شرکائ کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر سڑکوں کی مرمت، گڑھوں کی بھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ زائرین کو آمد و رفت میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاون انتظامیہ محرم الحرام کے دوران بہترین شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور تمام متعلقہ شعبے اس حوالے سے متحرک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو محفوظ اور سہولت بخش ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں اور منتظمینِ امام بارگاہ نے محرم الحرام سے قبل ترقیاتی اور سہولتی کاموں کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نیو کراچی ٹاون انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔

Comments
Loading...