Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن، گودام سیل، قانونی کارروائی کا آغاز

0

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن، گودام سیل، قانونی کارروائی کا آغاز

ٹنڈو محمد خان: رمضان المبارک کے پیش نظر سندھ حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان، شاہ زیب شیخ کی نگرانی میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف پٹھان نے ضلعی انتظامیہ اور بیورو آف سپلائی کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات اور چار گوداموں کا دورہ کیا.

کارروائی کے دوران ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا، جہاں تقریباً 20,000 کلوگرام (400 تھیلے) چینی غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی تھی۔ حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گودام کو سیل کر دیا اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف پٹھان نے کہا کہ چینی اور دیگر بنیادی اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

عوام کو ان کے حقوق فراہم کرنے کے لیے سخت ترین اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ اشیائے خورد و نوش کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے اور مصنوعی مہنگائی اور قلت پر قابو پایا جا سکے۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی اس مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Comments
Loading...