اسسٹنٹ کمشنر ہمیر احمد کے ہمراہ جمال احمد نے مقامی اسکول سے پولیو مہم کاآغاز کردیا۔
اس موقع پر اسمبلی ممبر نے رضاکاروں سے ملاقات کی اور ان کی پزیرائ بھی کی۔
اسسٹنٹ کمشنر ہمیر احمد کے ہمراہ جمال احمد نے مقامی اسکول سے پولیو مہم کاآغاز کردیا۔
کراچی : رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد نے کے بی آر نارتھ ناظم آباد کے مقامی اسکول سے پولیو مہم کا اسسٹنٹ کمشنر جناب ہمیر احمد کے ہمراہ آغاز کردیا۔ مہم 21 تا 27 اپریل جاری رہےگی۔
جمال احمد کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ قومی مشن ہے۔ جس میں سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے اور ورکرز سے تعاون کرنا ہے۔ اس موقع پر اسمبلی ممبر نے رضاکاروں سے ملاقات کی اور ان کی پزیرائ بھی کی۔
ایم پی اے جمال احمد نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے پولیو مہم کے حوالے سے بھی بات کی۔