Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

داؤد یونیورسٹی کی وائس چانسلر اور انتظامیہ کا آمرانہ رویہ کسی صورت قبول نہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ ناظم کراچی

وائس چانسلر اور انتظامیہ کے خلاف قانونی راستہ اختیار کریں گے، سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔ اسلامی جمعیت طلبہ ناظم کراچی

0

داؤد یونیورسٹی کی وائس چانسلر اور انتظامیہ کا آمرانہ رویہ کسی صورت قبول نہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ ناظم کراچی

کراچی : داؤد یونیورسٹی کے سامنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کا کہنا تھا کہ داؤد یونیورسٹی کی وائس چانسلر اور انتظامیہ کا آمرانہ رویہ کسی صورت قبول نہیں۔ معلم کے منصب کا غلط اور نا جائز فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔ وائس چانسلر صاحبہ کے نزدیک 4 بچوں کا مستقبل کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔طلبہ اس قوم کے مستقبل کے معمار ہیں۔

اسلامی جمعیت طلبہ نے 30 ستمبر کو شہر میں پُر امن احتجاجی مظاہرے کئے، نہ کہیں ٹائر جلائے گئے نہ کسی کو کوئی جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ ایک منظم اور پُر امن طلبہ تنظیم ہے۔ وائس چانسلر اور انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔ مظاہرہ کی تمام تر ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں جس میں وائس چانسلر کا رویہ دیکھا جاسکتا ہے۔ طلبہ نے مسلسل معافی نامے جمع کروائے لیکن انتظامیہ نے قبول نہیں کئے۔ تعلیمی نظام میں موجود کالی بھیڑوں کا تعاقب کرکے انہیں منظرِ عام پر لائیں گے۔

ناظم کراچی کا کہنا تھا کہ ہم وائس چانسلر اور انتظامیہ کے اس عمل کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکٹائیں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا جیسے پُر امن قافلہ کے اوپر اسرائیلی فوج کا دھاوا بولنا سنگین عالمی جرم ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں مظاہرے کئے جائیں گے اور اِس کے ساتھ ساتھ طلبہ حقوق کی تحریک بھی آگے بڑھے گی۔ بنگلہ دیش، سری لنکا، اور نیپال کے طلبہ انقلاب کے بعد پاکستان کے طلبہ پُر عزم ہیں اور اس انقلاب برپا کرنے کی طاقت بھی رکھتے ہیں۔

Comments
Loading...