Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میرے کو گھن آرہی ہے یہاں کھڑے ہوکر۔ نیہا دھوپیا

نیہا دھوپیا اور ان کے پورے گینگ کو روڈیز نے ووٹ آوٹ کردیا۔

0

میرے کو گھن آرہی ہے یہاں کھڑے ہوکر۔ نیہا دھوپیا

بولی ووڈ: ایم ٹی وی روڈیز ڈبل ایکس میں نیہا دھوپیا اور ان کی پوری ٹیم کو باقی روڈیز نے ووٹ آوٹ کردیا۔ جس کے بعد انہوں نے غلط لفظوں کا استعمال شروع کردیا۔ کیونکہ نیہا دھوپیا کا ماننا تھا کہ وہ پہلے بھی روڈیز کو جیت چکی ہیں اور اس بار بھی وہی جیت جائیں گی۔ لیکن ایسا ہو نہیں سکا۔

جس کے بعد نیہا دھوپیا سے اپنی ہار برداشت نہیں ہوئی اور انہوں نے تمام لوگوں کو گالی دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں کھڑے ہوکر بھی گھن سی آرہی ہے۔ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے باقی تمام روڈیز کو لوزرس کہا اور اپنے ماتھے پر اس کا نشان بھی بنایا۔ وجہ صاف تھی کہ ان سے ہار برداشت نہیں ہورہی تھی اور انہوں نے سب کو برا بھلا کہنا شروع کردیا۔

وہ بار بار بولتی رہیں کہ ہمیں کچھ نہیں کہنا ہے کیا ہم جاسکتے ہیں ؟ ان کا کہنا تھا کہ میں شو سے پیار کرتی ہوں لیکن میں انکا یہ چہرا نہیں دیکھ سکتی۔ وجہ صرف یہ تھی کہ ان کو ووٹ آوٹ کیا گیا۔

حالہ کہ اگر دیکھا جائے تو شو کا طریقہ ہی یہی ہے کہ ووٹ آوٹ ہو کر کسی نا کسی کو کبھی نا کبھی جانا ہی ہوتا ہے۔ لیکن نیہا دھوپیا نے ہار دیکھتے ہی اپنا اصل رنگ دیکھانا شروع کردیا اور برے لفظوں میں باقی تمام روڈیز اور گینگ لیڈرز کی بے عزتی کرنا شروع کردی۔

ان کی دوست نے جب بولا کہ رن وجے یہ ٹھیک نہیں ہے تو یہ سن کر نیہا اور زیادہ پاگل ہوگئی اور کہنے لگی کہ کیا تم لوگ یہاں جیتنے نہیں آئے ہو۔ تو اس کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ہم کو یہاں سے نکال دو۔ انہوں نے پرنس سے بات کرتے ہوئے کہہ بھی دیا کہ یہ میری فیلنگ ہے۔ جس پر پرنس نے کہا یہ ٹھیک نہیں ہے۔

رن وجے نے نیہا گینگ کو واپس اپنی جگہ بھیجا اور کہا کہ آپ کے پاس صرف ایک چانس دیتا ہوں بچنے کا۔ کہ اگر آپ نے یہ بتا دیا کہ کس نے آپ کو ووٹ آوٹ کیا ہے تو آپ بچ جاو گے۔

جس کے بعد نکالے جانے والے روڈیز نے نام لکھے اور روچیتا نے وہ غلط لکھے جس کی وجہ سے وہ شو سے باہر ہوگئیں۔ پھر اس کے بعد بارئ آئی فرحان کی اور انہوں نے نام صحیح لکھے جس کی وجہ سے وہ بچ گئے۔ اس کے بعد بارئ آئی نیشا کی اور انہوں نے نام غلط لکھے جس کی وجہ سے وہ گیم سے باہر ہوگئیں۔ یہ لوگ گوتم کے گینگ سے تعلق رکھنے والے روڈیز تھے۔ جو چانس کو سمجھ نہیں سکے اور گیم سے باہر ہوگئے۔ گوتم کے گینگ میں 5 سے اب 3 رہ گئے ہیں۔

اس کے بعد ایلوش کے گینگ میں سے شیوانگی نے صحیح نام نہیں لکھے جس کی وجہ سے ان کو جانا پڑا۔ اس میں سب سے بڑا مسلہ یہ ہوا کہ ان کی اپنی ایک گینگ ممبر نے ان کو ووٹ آوٹ کردیا۔ تاکہ کہ وہ گیم میں کھیل سکیں۔

اس کے بعد آئی باری ریا کے گینگ کی ۔ یاشوی نے نام جو لکھے وہ غلط ہونے کی وجہ سے ان کو گیم چھوڑ کرجانا پڑا۔ ان کی گینگ کی لڑکی پریا کی باری آئی اور انہوں نے جو نام لکھے وہ غلط تھے اور ان کو بھی گیم چھور کر جانا پڑا۔

اس کے بعد باری آئی نیہا دھوپیا کے گینگ کی جس میں زوراوور نے نام لکھے جو کہ وہ غلط تھے جس کی وجہ سے ان کو باہر جانا پڑا۔ اس کے بعد بارئ آئی رشمیتا کی انہوں نے جو نام لکھے وہ صحیح ہونے کی وجہ سے وہ بچ گئیں۔ اس کے بعد باری آئی سمرن کی انہوں نے جو نام لکھے وہ صحیح تھے جس کی وجہ سے وہ بچ گئیں۔ اس کے بعد باری آئی جمی کی انہوں نے جو نام لکھے وہ غلط تھے جس وجہ سے ان کو جانا پڑا۔ اس کے بعد ہرش کی بارئ آئی انہوں نے جو نام لکھے وہ غلط تھے جس کی وجہ ان کو گیم چھوڑ کر جانا پڑا۔ اس کے بعد باری آئی منمیت کی جو نام انہوں نے لکھے وہ صحیح تھے جس کی وجہ سے وہ بچ گئے۔ اس کے بعد ایک دفعہ پھر نیہا دھوپیا نے گالیاں دینا شروع کردیا۔

اس کے بعد رن وجے نے اعلان کیا کہ آج یہاں سے 8 روڈیز گیم چھوڑ کر اپنے گھر جارہے ہیں۔

Comments
Loading...