Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈاکٹر فاروق ستار کا مرکز الیکشن سیل پاکستان ہاؤس میں متحدہ بزنس فورم کے اراکین سے خطاب

ملک میں معاشی پہیہ جام ہے اس صورتحال میں تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص سیاسی جماعتوں کو مل کر ناصرف معاشی بلکہ سیاسی استحکام کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈاکٹر فاروق ستار

0

ڈاکٹر فاروق ستار کا مرکز الیکشن سیل پاکستان ہاؤس میں متحدہ بزنس فورم کے اراکین سے خطاب

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایک جانب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، دوسری جانب روزگار کے مواقع روزانہ کی بنیاد پر کم ہوتے جارہے ہیں۔ ملک میں معاشی پہیہ جام ہے اس صورتحال میں تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص سیاسی جماعتوں کو مل کر ناصرف معاشی بلکہ سیاسی استحکام کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

جس کی بنیاد آج ایم کیو ایم پاکستان نے متحدہ بزنس فورم کی کمیٹیوں کے ناموں کے اعلان سے رکھ دی ہے۔ متحدہ بزنس فورم کے اراکین تمام سیاسی جماعتوں سمیت ملک بھر کے صنعتکاروں اور تاجروں سے رابطے کرکے تجاویز طلب کریں گے اور وفاقی حکومت کو صنعتکاروں اور تاجروں کی رائے لے کر زمینی حقائق کے مطابق تجاویز بھی پیش کریں گے، اس موقع پر اراکینِ رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے

Comments
Loading...