Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سمندر کی گہرائی ایسا کیا موجود ہے؟ جس کی وجہ سے ماہرین بھی حیران ہیں

گہرے سمندر کی عجیب اور غیر معمولی مخلوقات کو دریافت کرنا مشکل ترین کام ہے۔

0

سمندر کی گہرائی ایسا کیا موجود ہے؟ جس کی وجہ سے ماہرین بھی حیران ہیں

سب سے پہلے وہ چیزیں جان لیں جو ہمارے سامنے موجود ہیں۔ جیسے کے کہ جب ہم آسمان کی بلندیوں میں اڑنے والے پرندوں کو دیکھتے ہیں تو وہ اتنے زیادہ بڑے نہیں ہیں۔ لیکن جب ہم زمین کے پر موجود جانوروں کو دیکھتے ہیں تو وہ کافی بڑے ہیں، جیسے ہاتھی، زراف اور گینڈا وغیرہ۔ اس کے بعد جب ہم سمندر کے اندر دیکھتے ہیں تو وہاں موجود جانوروں کا سائیز زمین و آسمان کے جانوروں سے بھی بڑا ہے۔ جیسے سمندر میں موجود ویل مچھلی وغیرہ۔

دنیا میں موجود ماہرین نے آسمان پر موجود سیارے اور گیلیکسی کی دریافت تو کرلی ہے۔ جو ہمیں وقت کے ساتھ ساتھ موصول بھی ہوتی رہتی ہے۔ اسپیس میں ہم دنیا جیسے ایک اور سیارے کی دریافت میں مصروف ہیں۔ جو کہ ایک مشکل کام ہے اور اس میں وقت بھی بہت زیادہ لگتا ہے۔ لیکن سمندر جو ہمارے دنیا پر موجود ہے اس کو ہم نے آج تک دریافت کرنے کی کوشش ہی نہیں کی یا یوں کہا جائے کہ کوشش کی اور ناکام ہوگئے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ ایسی ویڈیوز دیکھنے کو مل رہی ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ دنیا کہ ختم ہونے کا وقت آگیا ہے یا پھر سمندر میں کچھ بہت ہی کچھ عجیب ہونے والا ہے۔ جس کی وجہ سے سمندر میں موجود وہ جانور جو سمندر کی گہرایوں میں ہوتے تھے انہوں نے باہر آنا شروع کردیا ہے۔

سمندر کے اندر کیا ہونے جارہا ہے ؟؟ فل حال اس بات کا جواب دینا بہت زیادہ مشکل ہوگا۔ لیکن کچھ نا کچھ ایسا ہونے جارہا ہے جس کی وجہ سے کافی نقصان ہوسکتا ہے۔ یہ بھی ایک خیال ہے۔ اس کی حقیقت وقت کے ساتھ ہی سامنے آئے گی۔ حال ہی میں ایک اینگلر مچھلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی زیادہ وائرل ہورہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ میکسیکو کے سمندر پر آنے والئ ایک اوور مچھلی کی ویڈیو بھی کافی زیادہ وائرل ہورہی ہے۔

ابھی ہم اس بارے میں کچھ زیادہ معلومات حاصل نہیں کرسکے ہیں اس وجہ سے اس کو صحیح نہیں بول سکتے ہم نے وہی بیان کیا جو سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔

Comments
Loading...