شہید محترمہ بینظیر بھٹو اسپورٹس فیسٹول 2026 کا کامیابی سے انعقاد
محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے ضلع سانگھڑ کی ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر کائنات قمر کی زیر نگرانی ٹنڈو آدم میں دو روزہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اسپورٹس فیسٹول 2026 کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا، جو آج اختتام پذیر ہوا۔
شہید محترمہ بینظیر بھٹو اسپورٹس فیسٹول 2026 کا کامیابی سے انعقاد
سندھ : محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے ضلع سانگھڑ کی ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر کائنات قمر کی زیر نگرانی ٹنڈو آدم میں دو روزہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اسپورٹس فیسٹول 2026 کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا، جو آج اختتام پذیر ہوا۔
اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر تھے۔ فیسٹول میں فٹبال، بیڈمنٹن، ایتھلیٹکس، کراٹے، والی بال، رسہ کشی اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے منعقد ہوئے۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات، شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں، جس سے شرکاء میں جوش و خروش دیکھا گیا اور کھیلوں کی حوصلہ افزائی کو فروغ ملا۔