Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

محمد اقبال ساند کی زیرِ صدارت پی ایس 99 اور پی ایس 101 میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

0

کراچی : صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی محمد اقبال ساند کی زیرِ صدارت پی ایس 99 اور پی ایس 101 میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی ریاض بلوچ، سینئر نائب صدر سرور خان غازی، انفارمیشن سیکریٹری فرخ نیاز تنولی، نائب صدر مزمل قریشی، رابطہ سیکریٹری وہاب بلوچ، صدر پی ایس101 ایوب عتیق، صدر پی ایس 99 سردار مستی خان، سینئر نائب صدر اقبال نومی پیرزادہ، جنرل سیکریٹری علی شیر گبول، انفارمیشن سیکریٹری فراز احمد، انفارمیشن سیکریٹری پی ایس101 اعجاز بٹ نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ایس 99 اور پی ایس 101 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور عوامی خدمت کو مزید مؤثر بنانے، مسائل کے فوری حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم مشاورت کی گئی۔

Comments
Loading...