Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وزارتِ صحت ذہنی صحت کے شعبے کو مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ سید مصطفیٰ کمال

حال ہی میں دو روزہ مینٹل ہیلتھ کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے ماہرین نے شرکت کی۔ سید مصطفیٰ کمال

0

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے ڈائریکٹر سینٹر فار امپیکٹ ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر کامران صدیقی کی ملاقات، اسلام آباد میں ذہنی صحت کی سہولیات کو مضبوط بنانے اور بنیادی مراکزِ صحت میں اسکریننگ و کونسلنگ کی سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزارتِ صحت ذہنی صحت کے شعبے کو مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ حال ہی میں دو روزہ مینٹل ہیلتھ کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے ماہرین نے شرکت کی۔

انہوں نے جامع منصوبہ تیار کرنے، ذہنی صحت اور لائف اسٹائل میڈیسن کو نرسنگ کی تعلیم کا حصہ بنانے اور متعلقہ ماہرین و اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت کی۔ انہوں نے بنیادی سطح پر ذہنی صحت کی سہولیات، اسکریننگ، مشاورت اور نرسنگ کی تعلیم و تربیت کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Comments
Loading...