سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ نے قبرستان کی دیوار کو کچرا کنڈی میں تبدیل کردیا، لوگوں کی شکایت
ناگن پر موجود کچرا کنڈی کے علاوہ، علاقہ میں کچرا کنڈیاں کیوں بنائی جارہی ہیں ؟؟؟؟
سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ نے قبرستان کی دیوار کو کچرا کنڈی میں تبدیل کردیا، لوگوں کی شکایت
تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں سخی حسن قبرستان کی دیوار کے ساتھ سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ نے کچرے کا ایک ڈبہ رکھا تھا۔ لیکن دیکھتے ہی دیکھتے یہ جگہ ایک بڑی کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگئی۔
علاقہ مکین اس کی وجہ سے کافی پریشان ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلے یہاں ایک ڈبہ رکھا ہوا تھا لیکن اب یہاں پوری ایک کچرا کنڈی موجود ہے اور 3 بڑے ڈبے رکھ دئیے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہاں کافی کچرا جمع کیا جاتا ہے۔ گاڑیاں دوسرے علاقہ کا کچرا بھی یہاں ڈالنے لگی ہیں۔
تھیلا لے کرگھومنے والے لڑکے اس کچرے کو پھیلا دیتے ہیں جس کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ جب کبھی بھی یہاں کی صفائی مشین کے ذریعے کی جاتی ہے تو اس کی وجہ سے قبرستان کی دیوار کو بھی نقصان ہوتا ہے۔




علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ جب ناگن چورنگی پر ایک بڑی کچرا کنڈی موجود ہے تو شادمان ٹاون میں مختلف مقام پر کچرا کنڈیاں کیوں بنائی جارہی ہے؟؟؟
علاقہ مکین کی جماعت اسلامی چئیرمین یوسی 02 سے درخواست ہے کہ وہ اس کچرا کنڈی کو ختم کرائیں۔