Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اے پی ایم ایس او کے زیرِ اہتمام جامعہ کراچی میں داخلہ کے خواہشمند طلباء وطالبات کیلئے پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

پری انٹری ٹیسٹ میں داخلے کے خواہشمند طلباء وطالبات نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی

0

اے پی ایم ایس او کے زیرِ اہتمام جامعہ کراچی میں داخلہ کے خواہشمند طلباء وطالبات کیلئے پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

کراچی : آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام جامعہ کراچی میں داخلہ کے خواہشمند طلباء وطالبات کیلئے پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ پری انٹری ٹیسٹ میں داخلے کے خواہشمند طلباء وطالبات نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی یہ ٹیسٹ مختلف شعبہ جات میں داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کیلئے اساتذہ کی زیرِ نگرانی ہر سال اے پی ایم ایس او کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔

جس میں شرکت کرکے طلباء کی سیلف اسسمنٹ ہوتی ہے۔ پری انٹری ٹیسٹ میں رکن رابطہ کمیٹی و سابق وفاقی وزیر سید امین الحق نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی سیکٹر کی اس کوشش کو سراہا اور اس طرح کی تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر اے پی ایم ایس کی مرکزی ذمہ داران جامعہ کراچی سیکٹر کے انچارج و اراکین، جامعہ کراچی ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...