نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات اور ھیٹ اسٹروک کے پیش نظر کے-الیکٹرک سے یوسی 7 میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی درخواست
درخواست کی ایک کاپی مئیر کراچی اور ٹاون چئیرمین منگھوپیر کو بھی بھیج دی گئی ہے۔
نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات اور ھیٹ اسٹروک کے پیش نظر کے-الیکٹرک سے یوسی 7 میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی درخواست
تفصیلات کے مطابق یوسی 7 کے چئیرمین امید علی قاضی اور وائس چئیرمین حافظ سید عمران علی نے کے-الیکٹرک سرجانی، آئی بی سی کو ایک درخوست میں لکھا کہ نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ امتحانات کے دوران اگر بجلی بند ہوگی تو بچوں کو ذہنی اور جسمانی پریشانی ہوگی۔ جس سے قوم کے بچوں کا مستقبل خراب ہوسکتا ہے۔ آپ سے مودبانہ التماس ہے کہ سرجانی ٹاون میں امتحانات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔
یہ درخواست یوسی 7 چئیرمین امید علی قاضی اور وائس چئیرمین حافظ سید عمران علی کی طرف سے دی گئی ہے۔ ساتھ ساتھ اس کی ایک ایک کاپی مئیر کراچی اور ٹاون چئیرمین منگھوپیر کو بھی بھیج دی گئی ہے۔
