کراچی کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں کی سیاست کو مسترد کردیں۔ حافظ نعیم الرحمن
شہر کراچی ملک کی معیشت کو چلاتا ہے لیکن یہاں کے عوام کا استحصال کیا گیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
کراچی کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں کی سیاست کو مسترد کردیں۔ حافظ نعیم الرحمن
کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا حیدری نارتھ ناظم آباد میں کاروان ترازو کے شرکاء سے خطاب۔ انتخابات میں 2 دن رہ گئے ہیں، شہر اپنی سمت ک تعین کرچکا ہے۔ شہر ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا۔ شہر میں طویل عرصے تک بھتہ خوری ، بوری بند لاشوں کی سیاست ہوتی رہی۔ شہر کراچی ملک کی معیشت کو چلاتا ہے لیکن یہاں کے عوام کا استحصال کیا گیا ہے۔ کراچی کے عوام اپنے ووٹ طاقت سے بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں کی سیاست کو مسترد کردیں۔ انتخابی مہم جاری ہے ، بار ان رحمت ان ظالم اور کرپٹ ٹولوں کی وجہ سے بار ان زحمت بن گئی۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار پر مسلط مافیاوں نے کراچی کے عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہیں کی۔ 8 فروری کو کراچی کے عوام ترازو پر مہر لگا کر تمام مافیاوں کو مسترد کردیں گے۔ الیکشن کمیشن اور حکومت نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگایا گیا ہے۔ آزاد امیدواروں کو بھی پارٹیوں کے حق میں بٹھایا جارہا ہے۔ کراچی والے جان لیں کہ جماعت اسلامی کے علاوہ کسی بھی پارٹی کو ووٹ دیں گے تو وڈیروں اور جاگیرداروں کے حق میں جائے گا۔ پی ٹی آئی کے سپورٹرز کا ووٹ بھی صرف ترازو ہے۔ ہم اقتدار میں آنے کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر بھی آواز اٹھائیں گے۔ پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی نہیں بلکہ پراپرٹی ہے جو وراثت اور وصیت پر چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو فوج اور عوام کے درمیان دوریاں ختم کرسکتی ہے۔ جماعت اسلامی ہی کراچی کے عوام کے لیے امید کی کرن ہے ۔ 8 فروری کے دن کراچی میں ترازو امید کی کرن ثابت ہوگا۔ لیاقت آباد ڈاک خانے پر حافظ نعیم الرحمن کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔آتش بازی کی گئی۔ اہلیان لیاقت آباد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے شاندار استقبال کیا۔ اہلیان لیاقت آباد نے بلدیاتی انتخابات پر جماعت اسلامی کے امیدواروں پر اعتماد کیا۔ اہلیان لیاقت اباد کی خدمت کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوار این اےمسلم پرویز اور پی ایس کے امیدوار مسعود علی ہیں۔ لیاقت آباد کے عوام جانتے ہیں مہاجروں کے نام پر سیاست کرنے والوں نے مہاجروں کا استحصال کیا۔ اہلیاں لیاقت آباد بھتہ خوروں اور وڈیروں کے آلہ کاروں کو پھر سے مسلط مت ہونے دینا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ دیا گیا ووٹ جاگیرداروں اور وڈیروں کے حق میں جائے گا۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے کے الیکٹرک کو ہم پر مسلط کیا ہے۔ عوام کی طاقت سے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کروائیں گے۔ کراچی میں سرکلر ریلوے اور کے ٹی سی کی بسیں چلا کرتی تھیں۔ آج ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی وجہ سے شہر میں باعزت ٹرانسپورٹ تک موجود نہیں ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کے 25 ہزار سے زائد نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز کروا رہی ہے۔ اقتدار میں آنے کے بعد کراچی کے نوجوانوں کے لیے فری آئی ٹی یو نیورسٹی بنائیں گے ۔ ہم آج کا اجتماع کشمیریوں کے نام پر کرتے ہیں۔ کراچی کے عوام کے پاس 22 قومی، 47 صوبائی، مخصوص 21 اور 6 سینیٹرز سمیت 96 نشتوں کی طاقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 96 نشستوں کی طاقت حزب المجاہدین اور حماس کے مجاہدین کی طاقت بنے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی نے کلین سویپ کیا تھا۔ جماعت اسلامی کے چئیرمین اور وائس چئیرمین نے اہلیاں لیاقت آباد میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا ہے۔ ہم بچوں کو فری آئی ٹی کورسز کروائیں گے۔ آر او اور ڈی آر اوز سن لیں کہ ٹھپہ مافیا نہیں چلے گا۔ آر او اور ڈی آر اوز سن لیں کہ جماعت اسلامی کو ہلکہ مت لینا۔ جماعت اسلامی کی ٹیم تیار ہے ، اگر نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو زبردست مزاحمت کریں گے۔