شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں ایک نامعلوم شخص کی ہلاکت کا معملہ
موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی۔
شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں ایک نامعلوم شخص کی ہلاکت کا معملہ
کراچی : نارتھ ناظم آباد، شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں ایک نامعلوم شخص کی لاش پیڑ سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ عوام نے جب اسکو دیکھا تو فورا پولیس کو اطلاع کردی۔ موقع پر پولیس اور رینجرز کی نفری پہچ گئی۔ پولیس والوں نے چھیپا کی ٹیم کے لوگوں کے ساتھ مل کر آدمی کی لاش کو پیڑ سے اتارا اور عباسی شہید اسپتال روانا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون سیکٹر 14بی میں تبسم میڈیکل سینٹر کے سامنے موجود درخت سے ایک لاش برآمد ہوئی۔ شاہراہ نورجہاں ایس ایچ او فیاض الحسن بھی موقع پر پہنچ گئے۔ فل حال آدمی کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ دیکھنے سے لگتا ہے کہ یہ آدمی چوری کی نیت سے درخت پرچھڑا اور وہاں موجود الیکٹرک کے تاروں سے اس کو کرنٹ لگنے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی مرگیا اور اس کی لاش درخت سے لٹکنے لگی۔