Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شہری سندھ کا سودا کرنے والے حافظ نعیم کس منہ سے کراچی کی بربادی پر نوحہ کناں ہیں؟ ترجمان ایم کیو ایم

دو سالوں میں کراچی کے شہریوں نے صرف ٹوٹی سڑکیں کچرا اور ان پر لگے جماعت اسلامی کے بینرز دیکھے ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم

0

شہری سندھ کا سودا کرنے والے حافظ نعیم کس منہ سے کراچی کی بربادی پر نوحہ کناں ہیں؟ ترجمان ایم کیو ایم

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کے حالیہ بیان پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا ہے کہ شہری سندھ کے وسائل پر قابض پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی بندر بانٹ چل رہی ہے اور ایم کیو ایم پر بے جا تنقید کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے پیپلز پارٹی نے حافظ نعیم کو ایم کیو ایم کے خلاف باتیں کرنے کا ٹاسک دیا ہوا ہے، پچھلے دو سالوں میں کراچی کے شہریوں نے صرف ٹوٹی سڑکیں کچرا اور ان پر لگے جماعت اسلامی کے بینرز دیکھے ہیں، روز اول سے بے پر کی باتیں کرنا جماعت اسلامی کا وطیرہ رہا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پر کھسیانی بلی کھمبا نوچے کا محاورہ صادق آتا ہے، کراچی کے شہریوں نے بلدیاتی اداروں میں جماعت اسلامی کی بدترین کارکردگی دیکھ لی ہے شہر کے مختلف ٹاؤنز میں جماعت اسلامی کے چیئرمینز بلدیاتی وسائل پر سانپ بن کر بیٹھے ہیں، شہر کے بلدیاتی وسائل پر قابض بلدیاتی نمائندہ گان حافظ نعیم کو مسلم اُمہ کا نام نہاد رہنماء ثابت کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے، ایم کیو ایم کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے میئر پر اختیارات کا رونا رونے کا الزام لگانے والے حافظ نعیم مکافات عمل کے نتیجے میں اج خود رو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے ساتھ شہری سندھ کا سودا کرنے والے حافظ نعیم کس منہ سے کراچی کی بربادی پر نوحہ کناں ہیں؟ کراچی کی حالت زار پر رونا حافظ نعیم کے سوائے مگرمچھ کے آنسوؤں کے کچھ نہیں ہیں۔

Comments
Loading...