Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مخالفت کرتا ہوں۔ مراد علی شاہ

کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی خوشی سے زندگی گزارسکیں۔ وزیراعلیٰ سندھ

0

مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مخالفت کرتا ہوں۔ مراد علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا امن کے عالمی دن کے موقع پر پیغام۔ انہوں نے کہا کہ آج انسانیت کی بقا کی خاطر اقوام عالم کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مخالفت کرتا ہوں۔ اقوام متحدہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقدام اٹھانا ہوگا۔ اسرائیل اب تک ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے۔ کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی خوشی سے زندگی گزارسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی مظالم کا سدباب کیاجائے، جو اب تک معصوم کشمیریوں کا قتل عام کرتا آرہا ہے۔ امن سے ہی محبت پروان چڑھتی ہے۔ ہم سب اس درھرتی کے وارث ہیں ،ہم جتنا اسے بہتر بنائیں گے ، ہماری آئندہ نسلیں اتنی ہی خوشحال زندگی بسر کریں گی۔ آئیں یہ عہد کریں کہ رنجشوں کو بھلا کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنائیں۔ امن جو کہ ہر ترقی کی بنیاد اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

Comments
Loading...