کرغستان نے پاکستانی طلباء کے لیے تعلیم کے دروازے کھول کر دوستانہ روابط کو مزید مضبوط کیا ہے۔ سید سردار علی شاہ
سندھ کے طلبہ و طالبات کو کرغزستان میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے معانت فراہم کرنے پر اتفاق
کرغستان نے پاکستانی طلباء کے لیے تعلیم کے دروازے کھول کر دوستانہ روابط کو مزید مضبوط کیا ہے۔ سید سردار علی شاہ
کراچی : سندھ کے طلبہ و طالبات کو کرغزستان میں میڈیک اور نرسنگ کی تعلیم کے حصول میں سہولت کے لیے کو آرڈینیشن مکینزم بنانے پر اتفاق کر لیا گیا، وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ اور جمہوریہ کرغزستان کی وزیر براۓ تعلیم و سائنس ڈوگڈورکل کینڈیرباوا کی کراچی میں ہونے والی ملاقات میں سندھ سے طلباء کی تعداد بڑھانے کے لیے مل کر اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کرلیا گیا۔ کرغستانی وفد کی صورت ہیں ہونے والی ملاقات میں کرغستان کے بین الاقوامی تعاون کے محکمے کے ماہر اے کے ڈزحومابیکووا، سیکنڈری ووکیشنل اینڈ پوسٹ گریجوئیٹ تعلیم کی سربراہ آئنورا ٹولوبایونا اسیرائلووا، کرغ ڈپلومیٹ نمائندے برکت فضل، آغا خان فائونڈیشن کرغستان کے سی ای او ڈاولاٹسولٹن ڈوگابیکووا اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسپیشل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن جنید شاہ، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ عباس بلوچ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کرغزستان کی وزیر تعلیم کو پاکستان خصوصً وادئ سندھ کی تاریخ کے حوالے سے آگاہی دی اور کہا کہ ہمارے خطے میں وسطی ایشاء سے آنے والے شخصیات نے صوفیزم کی کی ترویج کی۔ سردار شاہ نے کہا کہ دونوں ممالک سیاحت، ثقافت اور تعلیم میں بھی گہرے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ کرغستان نے پاکستانی طلباء کے لیے تعلیم کے دروازے کھول کر دوستانہ روابط کو مزید مضبوط کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مئی 2024 میں پاکستان کی طالباء کی سیکیورٹی کے حوالے سے کرغستان کی حکومت کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، “ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ کی حکومت نے پاکستانی طلباء کی حفاظت کے لیے ہر ممکن تعاون کو یقنینی بنایا”، انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے شعبے میں پاکستانی طلباء کو تعلیم کے مواقع دینے پر کرغستان کے قابل تعریف اقدامات ہیں، ہمارے پاس میڈیکل سروسز میں ڈاکٹرز و نرسز کی کمی کو پورا کرنے کی بے حد ضرورت ہے، آبادی کے تناسب سے ہمارے پاس میڈیکل سروسز میں ضروریات کو پورا کرنا ایک چیلینج ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرغستان میں 8000 ہزار پاکستانی طلباء میں سے 300 کا تعلق سندھ سے ہے۔ سردار شاہ نے کہا کہ ہم سندھ سے طلباء کی تعداد بڑھانے کے اقدامات کے حوالے سے سنجیدہ ہیں، کرغستان ہمارے طالباء کو خصوصی اسکالرشپ کے تحت تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھی مواقع پیدا کر سکتا ہے، اس موقع پر کرغزستان کی وزیر براۓ تعلیم و سائنس ڈوگڈورکل کینڈیرباوا نے اس موقع پر پاکستان ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف کی اور کہا کہ کرغزستان طلباء کے لیے حالات سازگار ہیں، ہم اپنے ملک میں غیر ملکی طلباء کی حفاظت کے تمام اقدامات کو ضروری سمجھتے ہیں، پاکستانی طلباء اپنی میڈیکل کی تعلیم قابلیت کے ساتھ مکمل کرتے ہیں، کرغستان کی تعلیمی ترجیحات کی وجہ سے ہمارے ملک میں میدیکل کی تعلیم کے اخراجات بہت ہی کم ہوتے ہیں۔ ڈوگڈورکل کینڈیرباوا نے مزید کہا کہ ہم سندھ کے طلباء کو اسکالرشپ دینے کے لیے باہمی مشاورت سے معاملات طے کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر دونوں فریقین کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے فوکل پرسن نامزد کرنے اور باہمی روابط کو بڑھانے پر بات کی گئی، دونوں ممالک کے وزاء نے مستقبل میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔