Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پاکستان تحریک انصاف لائرز فارم سندھ کے اراکین کا ملک دشمن سیاست کو خیر آباد کر کے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان

ڈپٹی کنوینرز انیس احمد قائمخانی، عبدالوسیم سے ایم کیوایم پاکستان کے مرکزبہادرآباد پر ملاقات

0

پاکستان تحریک انصاف لائرز فارم سندھ کے اراکین کا ملک دشمن سیاست کو خیر آباد کر کے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پرتحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے انصاف لائرز فارم سندھ کے ڈپٹی آرگنائزر محمد ابرہیم ابڑوایڈوکیٹ سمیت دیگر اراکین و کارکنان کی آمد ڈپٹی کنوینرز انیس احمد قائمخانی اور عبدالوسیم سے ملاقات ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان۔

ایڈوکیٹ محمد ابرہیم ابڑونے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کی جانب سے افواج پاکستان اور دیگر اداروں کے خلاف جو ہر زہ سرائی کی گئی ہے وہ قابل مذمت ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ آج ہم ایم کیو ایم پاکستان کے پرچم کے سائے تلے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے پڑھے لکھے شہری ہیں اور تعلیم انسان میں شعور پیدا کرتی ہے لیکن گزشتہ دنوں تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے پاکستان کے اداروں کیلئے جو منفی رویہ اختیار کیا گیا وہ ایک پڑھے لکھے طبقے کا نہیں لگتا۔

ہمارا مقصد پاکستان کے عوام کی خدمت ہے اس کے لئے ایم کیو ایم پاکستان ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائمخانی نے گفتگوکو توجہ سے سنا اور انہیں ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا مشن و مقصد ہمیشہ سے خدمت انسانی رہاہے اور اس تحریک میں شامل ہوکر آپ سب بھی اپنا حصہ شامل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کیاتھالیکن نیا پاکستان بنانے کے بجائے قائد اعظم محمد علی جناح کے بنائے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لے آئے ۔اس موقع پراراکین رابطہ کمیٹی شبیر قائمخانی اور حفیظ الدین بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...