Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اجلاس میں افسران کے ساتھ مل کر عوامی خدمت کرنے کا عزم۔ میونسپل کمشنر منور حسین ملاح

میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن منور حسین ملاح کا تعارفی اجلاس

0

چیئرمین کے ساتھ قدم بہ قدم نیو کراچی ٹاؤن کے عوام کی خدمت کریں گے۔ منور حسین ملاح

کراچی : میونسپل کمشنر منور حسین ملاح نے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ٹاؤن کے دفتر میں ایک تعارفی اجلاس منعقد کیا، جس میں تمام شعبوں کے ڈائریکٹرز اور افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینیئر ڈائریکٹر انتظامیہ شمونہ صدف، اسٹاف افسر محمد علی، ڈائریکٹر صفائی مشتاق خان، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عبیدالرحمن، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایم ای ڈی، ڈائریکٹر باغات اور دیگر افسران موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل کمشنر منور حسین ملاح نے کہا کہ وہ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کے ساتھ مل کر قدم بہ قدم عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہامیں نیو کراچی کے عوام کی سہولت اور ٹاؤن کی بہتری کے لیے چیئرمین صاحب کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کام کروں گا۔ ہمارا مقصد عوام کو صاف ستھرا ماحول، بہتر سڑکیں، روشن گلیاں اور بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے پر خصوصی توجہ دی جائے گیا۔

اس موقع پر سینیئر ڈائریکٹر شمونہ صدف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کے تمام ڈائریکٹرز تجربہ کار اور محنتی ہیں، اور نئے میونسپل کمشنر کی رہنمائی میں بہترین ٹیم ورک کے ذریعے نمایاں نتائج حاصل کیے جائیں گے۔ اُنہوں نے کہاہم سب کمشنر صاحب کی قیادت میں عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے اور ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کریں گے۔

اجلاس خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا، جہاں تمام افسران نے ٹاؤن کی بہتری اور عوامی سہولتوں کے لیے بھرپور تعاون اور لگن کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا

Comments
Loading...