Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نارتھ ناظم آباد ٹاون اور نارتھ ناظم آباد واٹر کارپوریشن کے درمیان پانی اور سیوریج کے کاموں کے حوالے سے ہم ملاقات

اس ملاقات میں واٹر کارپوریشن نارتھ ناظم آباد کی ٹیم اور ٹاون کی ٹیم موجود تھی۔

0

نارتھ ناظم آباد ٹاون اور نارتھ ناظم آباد واٹر کارپوریشن کے درمیان پانی اور سیوریج کے کاموں کے حوالے سے ہم ملاقات

کراچی : نارتھ ناظم آباد ٹاون جو 10 یوسی پر مشتمل ہے۔ پانی اور سیوریج کے بہت سے مسائل موجود ہیں۔ بہت سے مقام پر پانی اور سیوریج کی لائین ایسی ہیں جن کو تبدیل کرانے کی ضرورت ہے۔

اس حوالے سے نارتھ ناظم آباد ٹاون چئیرمین عاطف علی خان نے اپنی ٹیم جس میں سیوریج کے انچارج سید ذیشان علی، واٹر کے انچارج عاطف بقائی اور دیگر شامل تھے، ان کے موجودگی میں نارتھ ناظم آباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایکسی این سہیل اطعیب، اے سی شارخ صاحب، سیوریج ایکسی این قسیم غوری اور ڈبلیو ٹی این کے طارق صاحب موجود تھے، سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں سیوریج اور پانی کے مسائل پر بات ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ نارتھ ناظم آباد ٹاون میں بہت سی جگہ پانی کی لائین اور سیوریج کی لائین کو تبدیل کرانے کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ ٹاون چئیرمین نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ پوری مدد فراہم کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔

تاہم اس میٹنگ میں کیا کیا فیصلے کئے گئے اس حوالے سے مزید تفصیل حاسل نہیں کی جاسکی۔ لیکن عوام کو امید ہے کہ اس ملاقات کا اچھا نتیجہ سامنے آئے گا۔

Comments
Loading...