Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تعلیم کے سلسلے میں اہم چیلینج غربت اور تعلیمی وسائل کی کمی ہے۔ وزیر تعلیم سندھ

وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ کا عالمی یوم تعلیم پر پیغام

0

سندھ نے ملک میں پہلی بار نان فارمل ایجوکیشن اور روایتی تعلیم کے ساتھ تکنیکی تعلیم دینے کی پالیسی بنائی ہے۔ سردار شاہ

کراچی : وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ کا عالمی یوم تعلیم پر پیغام۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ عالمی یوم تعلیم منانے کی شروعات سال 2019 سے کی گئی تھی۔ اس دن کو منانے کا مقصد ہر فرد کو معیاری اور مساوی تعلیم کی فراہمی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ تعلیم کے سلسلے میں اہم چیلینج غربت اور تعلیمی وسائل کی کمی ہے۔ بنیادی تعلیم ریاست کے آئینی وعدے کے تحت اہم ذمہ داری ہے۔ پاکستان میں ایک چیلینج آئوٹ آف اسکول چلڈرین کا ہے۔ سندھ حکومت نے روایتی تعلیمی نظام میں اصلاحات متعارف کروائی ہیں۔ سندھ نے ملک میں پہلی بار نان فارمل ایجوکیشن اور روایتی تعلیم کے ساتھ تکنیکی تعلیم دینے کی پالیسی بنائی ہے۔ رواں سال عالمی یوم تعلیم آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انسانی تحفظ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ نے مزید کہا کہ ہم بچوں کی تخلیق کو پہلے سے موجود تجربات کی نظر نہیں کر سکتے۔ مصنوعی ذہانت کو سمجھنے کی حد تک محدود رکھنا چاہیے۔ بچے جو کچھ اپنے تجربات سے سیکھتے ہیں ان سے ان کی تخلیقی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں۔ مصنوعی ذہانت اس وقت ابتدائی مراحل سے گذر رہی ہے، انسانی فلاح کے حوالے سے اس کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ سندھ نے ملک میں تعلیمی اقدامات اور اصلاحات متعارف کروانے میں پہل کی ہے۔ پاکستان کی پہلی ٹیچنگ لائسنس پالیسی متعارف ہونے سے بہترین استاد مہیا ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پڑھانے کے معیار کو بہتر کرنے کے سفر میں 60 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیاں سندھ حکومت نے کیں۔ اساتذہ کی تربیت اور پڑھانے کے معیار کو بہتر کرنے کے سلسلے میں انڈکشن ٹریننگ کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔ سندھ میں ملک کی پہلی ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا ڈرافٹ منظور ہو چکا ہے۔ ٹرانس جینڈر افراد کو تعلیم مکمل کرنے اور معاشرے کا کارآمد شہری تعلیم کی مدد سے بنایا جا سکتا ہے۔ سندھ اپنے وسائل کی بنیاد پر تعلیم کی بہتری اور اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

Comments
Loading...