Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مہاجر نوجوان مین پوری،گٹکا،ماوا چھوڑ دیں۔ آفاق احمد

مہنگائی ختم کرنی ہے تو اشرافیہ کی تمام مراعات ختم کی جائیں،

0

مہاجر نوجوان مین پوری،گٹکا،ماوا چھوڑ دیں۔ آفاق احمد

کراچی : چیئرمین آفاق احمد نے سعودآباد میں مہاجر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہاجر قوم کی امید ہیں،مہاجر قوم کے بہتر مستقبل کی جنگ انہیں ہی لڑنی ہے اسکے لئے ضروری ہے کہ وہ احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین پوری،ماوا اور گٹکا چھوڑ دیں اور اپنے آپ کو مہاجر قوم کو بوجھ اٹھانے اور سہارا بننے کے قابل بنائیں۔

آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر قوم پر دہشت گردی،بھتہ خوری اور جناح پور جیسے بے بنیاد الزامات تو سب نے لگائے کسی نے آپ کے زخموں پر مرہم نہیں رکھا اس لئے کسی سے مدد کی امید رکھنے کے بجائے ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے اتحاد کو اپنی طاقت بنالیں۔

آفاق احمد نے کہا کہ قائد اعظم کے انتقال کے بعد سے تمام حکومتوں نے بیرونی امداد اور قرض لے کر اپنی عیاشیوں پر خرچ کیا اور ان قرضوں سے عوام کا کوئی تعلق نہ ہونے کے باوجود ان قرضوں اور اس پر سود کی ادائیگی کیلئے اشرافیہ کی بجائے غریب عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈال کرعوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا،لوگ اپنے بچوں کو کھانا نہ کھلاسکنے پر خودکشیاں کر رہے ہیں،لیکن حکمرانوں اور ان قرضوں پر پلنے والی اشرافیہ کو پرواہ تک نہیں ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ معیشت کو بہتر کرنے کا بیڑہ اٹھانے والے سالار حافظ عاصم منیر صاحب اگر عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا چاہتے ہیں،اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر اشرافیہ کو ملنے والی تمام مراعات فوراً ختم کردیں اور وی آئی پی کلچر کا بھی خاتمہ کریں۔

آفاق احمد نے کہا کہ غیر زمہ دارانہ اقدامات اور معاشی ابتری نے ملکی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ملکی اثاثے فروخت کرنا لیز پر دینا اچھا عمل نہیں ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ پاکستان کی بقاء پر مہاجر قوم فکر مند اور سنجیدہ ہے اور ملک کی بقاء کی آخری جنگ بھی مہاجر قوم ہی لڑیگی۔

Comments
Loading...