Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

طلباء کی شکایتیں پیر تک دور نہیں ہوئی تو سخت کاروائی کی جائے گی۔ سید ذوالفقار علی شاہ

صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کا لیاقت لائبریری کا اچانک دورہ

0

طلباء کی شکایتیں پیر تک دور نہیں ہوئی تو سخت کاروائی کی جائے گی۔ سید ذوالفقار علی شاہ

کراچی: صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کا لیاقت لائبریری کا اچانک دورہ۔ غیر حاضر افسران اور اسٹاف کو معطل کردیا گیا۔ سہولیات کی عدم فراہمی پر ڈی جی لائبریریز کی سرزنش۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے لیاقت لائبریری میں مختلف سیکشنز اور دفاتر کا دورہ کیا۔ طلباء سے ملاقات کی اور ان کی شکایات سنی۔ انٹرنیٹ کی عدم فراہمی اور دیگر سہولیات فراہم کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔ طلباء کی شکایات پر صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ڈی جی لائبریریز کی سرزنش کی۔

سید ذوالفقار علی شاہ صوبائی وزیر نے کہا کہ لنکن کارنر سمیت سی ایس سیکشن کو مکمل فعال رکھا جائے۔ طلباء کی شکایتیں پیر تک دور نہیں ہوئی تو سخت کاروائی کی جائے گی۔ غیر حاضر اور غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کیساتھ کسی صورت رعایت نہیں ہوگی۔ لیاقت لائبریری بڑا ادارہ ہے جس سے شہر بھر کے طلباء مفت سہولت حاصل کررہے ہیں۔

Comments
Loading...