سال 2012 سے ماڈلنگ کرنے والی کنگنا شرما کی سال 2025 میں مشہوری کی وجہ
کنگنا شرما ایک بھارتی اداکارہ، ماڈل، اور ڈیجیٹل انٹرٹینر ہیں
سال 2012 سے ماڈلنگ کرنے والی کنگنا شرما کی سال 2025 میں مشہوری کی وجہ
تفصیلات کے مطابق کنگنا شرما ایک بھارتی اداکارہ، ماڈل اور ڈیجیٹل انٹرٹینر ہیں۔ جو اصل میں ہریانہ، بھارت سے ہیں۔ جنہیں ہندی فلموں، پنجابی میوزک ویڈیوز اور ویب سیریز میں اپنے کام کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2012 میں ماڈلنگ اسائنمنٹس بشمول پرنٹ شوٹس اور اشتہارات سے کیا۔ لیکن زیادہ شہرت نہیں حاصل کرسکیں۔ لیکن سال 2025 میں ایسا کیا ہوا کہ وہ بہت زیادہ مشہور نظر آنے لگی ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی ریل اور ویڈیوز کافی زیادہ وائرل ہورہی ہیں۔ اس کی وجہ وہی ہے جو بھارت میں زیادہ تر اداکارہ فیم کمانے کے لئے کرتی نظر آتی ہیں۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں کچھ لوگوں کا راج ہے جس کی وجہ سے دوسروں کو کام ملنا کافی زیادہ مشکل نظر آنے لگا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے بالیووڈ اداکارہ اور اداکار اب تامل فلموں یا ویب سیریز میں نظر آتے ہیں۔
کنگنا شرما کو بھی فیم کی ضرورت تھی اس وجہ سے انہوں نے تامل انڈسٹری میں شامل ہونے کے بجائے دوسرا راستہ اختیار کیا اور اپنے جسم کی نمائیش کرنا شروع کردیا۔ جس کی وجہ سے آج کل ان کو بہت زیادہ فیم مل رہا ہے اور وہ میڈیا کی نظروں میں بھی آنے لگی ہیں۔ ایک شو میں جب ان سے سوال ہوا کہ کیا آپ پیسے دے کر میڈیا کو بلاتی ہیں ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ جب سب کچھ دکھ رہا ہے تو مجھے پیسے دینے کی کیا ضرورت ہے۔ میڈیا خود سب کچھ دیکھنے کے لئے میرے پیچھے گھومتا ہے۔ بھارت میں بہت سی لڑکیاں اور خواتین ایسی موجود ہیں۔ جو پیسے کمانے کے لیئے جسم کی نمائش کرتی نظر آتی ہیں۔
ان کے سوشل میڈیا اکاونٹ اسنٹاگرام سے ان کی کچھ پوسٹ مندرجہ ذیل ہیں۔