Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عوامی مسائل کے حل کے لئے جماعت اسلامی کے دو یوسی چئیرمین عوام کے درمیان پہنچ گئے

نارتھ ناظم آباد یوسی 01 اور یوسی 02 کے دونوں چئیرمین رات گئے عوام کے درمیان موجود تھے۔

0

عوامی مسائل کے حل کے لئے جماعت اسلامی کے دو یوسی چئیرمین عوام کے درمیان پہنچ گئے

کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 01 میں موجود نازش فلیٹ کے پیچھے گٹر لائین کا ایک اہم مسلہ موجود تھا۔ جس کو لے کر ناصرف یوسی 01 بلکہ نارتھ ناظم آباد یوسی 02 کی عوام بھی کافی پریشان نظر آتی تھی۔ اس حوالے سے دونوں یوسی کے چئیرمین کو عوام کی طرف سے کافی شکایت موصول ہورہی تھیں۔

بروز اتوار یکم اکتوبر کو جماعت اسلامی کے منتخب نارتھ ناظم آباد یوسی 01 چئیرمین جناب شہزاد مظہر اپنے کونسلر کے حمراہ نازش فلیٹ پہنچ گئے اور ان کے ساتھ ساتھ نارتھ ناظم آباد یوسی 02 چئیرمین جناب فرحان سہیل بھی وہاں پہنچ گئے۔ جہاں مسجد میں انہوں نے پہلے عشا کی نماز اداکی اور اس کے بعد انہوں نے وہاں موجود عوام کے ساتھ علاقہ کا دوراہ بھی کیا۔

سیکٹر 14-اے محلہ کمیٹی کی طرف سے عاقل صاحب اور سعد اقبال صاحب نے بات کا آغاز کیا اور ان کو نازش فلیٹ کے پیچھے مجود گٹروں کے حوالے سے تمام تر تفصیلات بتائیں۔ سیکٹر 7-ڈی سے وہاں جناب فراض صاحب اور دیگر لوگ موجود تھے۔ اس گٹر لائین نارتھ ناظم آباد یوسی 01 میں موجود ہے اور اس سے بہہنے والا پانی وہاں سے بہہتا ہوا یوسی 02 میں موجود مدینہ مسجد کے سامنے سے ہوتاہوا عبدال پارک تک آجاتا ہے۔

دونوں نے چئیرمین نے پہلے عوام کے مسائل کو سنا اور ان کو یقین دہانی کرائی کے وہ اس کا مستقل حل کریں گے۔ جس پر وہاں موجود لوگوں نے ان کا شکریہ ادا بھی کیا۔

اس کے بعد دونوں چئیرمین کو بھٹو کالونی والی پلیہ کے بارے میں بتایا گیا۔ جو ڈکیتوں کے آنے اور جانے والوں کے لئے ایک بہترین راستہ ہے کیونکہ وہاں سے صرف پیدل چلنے والے اور موٹر سائیکل والے نکل سکتے ہیں۔ دونوں چئیرمین نے عوام کی اس شکایت کو دیکھتے ہوئے اس پلیہ کا بھی دوراہ گیا۔

دونوں چئیرمین کو پلیہ کے پاس دیکھ کر وہاں رہنے والے بھی باہر آگئے اور انہوں نے اپنی مشکلات کو بیان کرنا شروع کردیا۔ جس پر دنوں نے عوام کو اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کے عوام کے اس مسائل کو وہ سمجھ سکتے ہیں اور ان کو حل کرنے کے لئے ان کو جس ادارے کا بھی دروازہ کھٹکھٹانا پڑا وہ کھٹکھٹائیں گے اور عوام کو اس مشکلات سے نجات دیلائیں گے۔

اس چھوٹے پل کے پاس دونوں چئیرمین کی جناب اسد سے بھی ملاقات ہوئی اور اس پل کے حوالے سے دونوں نے بات چیت بھی کی۔

اس کے بعد عوام نے ان کو شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے کی آخری گلیوں میں پانی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر انہوں نے کہا کہ پانی حاصل کرنا ہر انسان کا حق ہے اور ہم پوری کوشش کریں گے عوام کی ان مشکلات کا حل نکل سکیں۔

عوام نے دونوں چئیرمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے عوام کے بیچ آکر اس بات کی یقین دہانی کرائی کے مسائل حل ہوں گے۔

Comments
Loading...