سیورینجرز کے درمیان بھی جنگ جاری ۔۔۔ ایک دوسرے پر الظام تراشی
سوشل میڈیا ایک ایسا پلٹفارم بن گیا ہے جس نے بہت سارے لوگوں کو شہرت اور عزت دی ہے۔ جو لوگ فلم یا ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا ہنر نہیں دیکھا سکتے وہ لوگ سوشل میڈیا پر کام کرنے کے بعد بہت زیادہ شہرت حاصل کرلیتے ہیں۔
ایسے ہی کچھ لوگوں میں ایک نام سیوینجرز کا بھی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے بہت زیادہ شہرت حاصل کی۔ لیکن پھر وہی ہوا جو ہوتا آیا ہے۔ ان کے درمیان الزام تراشی کی ایک جنگ شروع ہوگئی۔ 7 لوگوں کی یہ ٹیم 5 اور 2 میں تقسیم ہوگئی۔ ان کے معملات کچھ بھی ہوں لیکن ابھی جو سوشل میڈیا پر نظر آرہا ہے وہ کچھ ایسا ہے جس سے سب لوگ واقف ہیں۔
ترقی حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر دیکھا گیا ہے کہ پھر آپس میں اختلافات ہوتے ہیں۔ کبھی اکاونٹ کو لے کر اور کبھی پیسے کو لےکر۔ ان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ جو لوگ اس ٹیم سے الگ ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ہم نے کام کیا لیکن ہمیں ہمارا حق نہیں ملا۔
مساسٹر صاحب کے بھی بیان سامنے آئے۔ اس حوالے سے کچھ لوگوں نے ان کی ایک میٹنگ بھی بلائی لیکن اس کے بعد بھی ابھی تک کوئی حل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس میں کتنی حقیقت ہے اس کے بارے میں کچھ کہنا ابھی مشکل ہے۔
کیونکہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود لوگ اپنے فیم کر بڑھانے کے لئے ایک دوسرے پر الزام لگاتے ہیں اور پھر کچھ دنوں بعد مل جاتے ہیں۔