Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون میں پانی کی لائین پر کنیکشن کا معملہ، علاقہ مکین آمنے سامنے، شاہراہ نورجہاں پولیس نے آکر صورتحال سنبھال لی

علاقہ مکین نے 15 کردیا تھا جس پر موبائیل فورا آگئی۔

0

شادمان ٹاون میں پانی کی لائین پر کنیکشن کا معملہ، علاقہ مکین آمنے سامنے، شاہراہ نورجہاں پولیس نے آکر صورتحال سنبھال لی

کراچی : شہر میں پانی کی صورتحال کافی خراب ہے۔ لیکن شادمان ٹاون میں پانی کافی اچھا ہے۔ بس کچھ جگہ ایسی ہیں جہاں واٹر کارپوریشن کا پانی نہیں آتا ہے۔ اس حوالے سے آج شادمان ٹاون میں باب رحمت مسجد کے سامنے پانی کی مین لائین سے ایک کنیکشن لیا جارہا تھا۔

جس کو علاقہ مکین نے روکنے کی کوشش کی۔ روکنے کی کوشش کرتے ہوئے علاقہ مکین آمنے سامنے، ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہوگئے۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ کنیکشن صحیح لیا جارہا ہے، جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ کنیکشن کی اجازت موجود نہیں ہے اور واٹر کارپوریشن کا عملہ بھی موجود نہیں ہے۔ بات زیادہ خراب ہونے لگی تو علاقہ مکین نے 15 پر کال کردی۔

جس پر 15 پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی اور اس کے ساتھ ساتھ شاہراہ نورجہاں پولیس کی ایک موبائیل بھی پہنچ گئی۔ وہاں موجود لوگ آپس میں ایک دوسرے کو برا بھلا کھنے لگے اور معملات سیاسی ہونے لگے۔ جس پر وہاں موجود ایڈیشنل ایس ایچ او جناب اسلم صاحب نے دونوں پارٹیوں کو تھانے جانے کو کہا اور کام کو فل حال روک دیا ہے۔

اگر پولیس موقع پر نہیں آتی تو معملات کافی خراب ہوسکتے تھے۔ وہاں موجود لوگوں نے علاقہ کے کونسلر منیب وسیم کو بھی فون کرکے بلالیا۔ جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی علم نہیں ہے کہ میرے وارڈ میں کوئی پانی کا کنیکشن دیا جارہا ہے۔ انہوں نے بھی کہا کہ ابھی کام کو روک دیا جائے اور بعد میں اس کو دیکھیں گے کہ اس لائین سے کنیکشن دیا جانا چاہیئے کہ نہیں۔

فل حال صورتحال قابو میں ہے اور دونوں پارٹیوں کو تھانے بلایا گیا ہے بات کرنے کے لئے۔

Comments
Loading...