کے-الیکٹرک کے سروس ایریا میں شامل %71 فیصد علاقہ لوڈشیڈنگ سے مثتنی ہے۔ عمران رانا
ماہانہ رقم اور وصولی کی مدت کا تعین نیپرا اتھارٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔ عمران رانا، ترجمان کے الیکٹرک
کے-الیکٹرک کے سروس ایریا میں شامل %71 فیصد علاقہ لوڈشیڈنگ سے مثتنی ہے۔ عمران رانا
کراچی : ترجمان کے الیکٹرک عمران رانا نے کہا کہ کے-الیکٹرک کے سروس ایریا میں شامل %71 فیصد علاقہ لوڈشیڈنگ سے مثتنی’ ہے۔ بقیہ %29 فیصد علاقے میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے سے ہونے والی بجلی بلوں کی ادائیگیوں اور بجلی چوری کی شرح پر منحصر ہے۔ تاہم لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک محدود ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کا عمل، پیشہ ور ماہر افراد کی جانب سے نصب کردہ بجلی کے انفراسٹرکچر کے حفاظتی پروٹوکول کو نظرانداز کرتا ہے اور ترسیلی نظام میں خرابی کا باعث بن کر بجلی کی فراہمی میں تعطل کا باعث بنتا ہے۔ اسے لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں۔ کے-الیکٹرک نے نیپرا اتھارٹی سے گزشتہ 9 ماہ (جولائی 2023 تا مارچ 2024) کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست کی ہے۔
اس کا صارفین کے ماہانہ بلوں پر کم اثر ہوگا کیونکہ کنسولیڈیٹڈ یونٹ ریٹ کے مقابلے میں درخواست کردہ ایف سی اے کی ماہانہ اوسط قیمت 1.6~2 روپے فی یونٹ تک ہوسکتی ہے۔ ماہانہ رقم اور وصولی کی مدت کا تعین نیپرا اتھارٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔