Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بچوں میں قوتِ مدافعت بڑھا کر وائرس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس

0

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس۔

اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد، سیکریٹری تعلیم زاہد عباسی، سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، سیکریٹری صحت جمشید میمن، سی ای او (پی پی ایچ آئی) جاوید جاگیرانی، کوآرڈینیٹرای سی او شہریار میمن، ڈی جی صحت ڈاکٹر وقار، کراچی ڈویژن کےتمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، روٹریانٹرنیشنل کا عزیز میمن، ڈبلیو ایچ او نمائندہ ڈاکٹر چارلس کوریرو، یونیسیف نمائندہ عظیم خواجہ سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت کی۔ بذریعہ ویڈیو لنک دیگر ڈویژنز کے کمشنرز، ڈی آئی جیز، ڈی سیز اور ایس ایس پیز بھی اجلاس میں شریک۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے؛ جس کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ لوگوں کی نقل و حرکت سے پولیو وائرس پھیلتا رہتا ہے۔ بچوں میں قوتِ مدافعت بڑھا کر وائرس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ ہمیں ہر صورت پولیو کے خلاف کامیابی حاصل کرنی ہے۔ پولیو کے خاتمے کے لیے والدین، معاشرہ، میڈیا اور حکومت کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ پولیو کے خلاف مشترکہ کوششوں سے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں 2024 میں 74 اور 2025 میں 31 جبکہ اس سال ابتک پولیو کے صفر کیسز ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں 2024 میں 23، اور 2025 میں 9 اور 2026 میں صفر پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیو پر قابو پایا جا رہا ہے مگر وائرس موجود ہے۔ میں نے میڈیا کو دو خطوط پہلے ہی لکھے ہیں ، ایک خط آج لکھیں گے۔ میڈیا ہاؤسز سے اپیل ہے کہ ہر بلیٹن کا آغاز پولیو کے خلاف آگاہی سے کریں۔ پولیو کے خاتمے کے لیے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔

۔ زیراعلیٰ سندھ کو کوآرڈینیٹر ای او سی شہریار میمن کی بریفنگ صوبے کے تمام ڈویژنز سے ماحولیاتی نمونے حاصل کیے گئے، وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ۔ 29 سائٹس میں سے 11 میں پولیو وائرس مثبت، 5 منفی جبکہ 13 کے نتائج آنا باقی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ تشویش کی بات ہے کہ پولیو وائرس تقریباً پورے صوبے میں موجود ہے۔ ہمیں ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلانے ہیں۔ پولیو کے خاتمے کے لیے نئی مہم 2 سے 8 فروری تک شروع کی جا رہی ہے۔ ایک کروڑ 5 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر۔ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدیات۔

مہم کے دوران صوبے بھر کے 89 لاکھ گھروں میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ صوبے کے 30 اضلاع کی 1490 یونین کونسلز میں پولیو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر ڈپٹی کمشنرز مانیٹرز تعینات کریں۔ انسداد پولیو مہم 2 تا 8 فروری میں 80 ہزار سے زائد پولیو ورکرز خدمات انجام دیں گے۔ سکیورٹی کے لیے 21 ہزار پولیس اور رینجرز کے اہلکار پولیو ٹیموں کے ساتھ ہوں گے۔ پولیو ورکرز کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے: وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، روٹری انٹرنیشنل سمیت تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔ شراکت داروں کی تعاون سے پولیو پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Comments
Loading...