ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان کا شادمان ٹاون کا ہنگامی دورہ
ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان کا شادمان ٹاون کا ہنگامی دورہ
کراچی : نارتھ ناظم آباد ٹاون چیئرمین عاطف علی خان صاحب نے شادمان ٹاؤن کے علاقے 14اے میں ابدار پارک، سیکٹر 14بی میں شادمان پارک اور اس کے اطراف کی گلیوں کا ہنگامی دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ بی این آر کی ٹیم، متعلقہ کنٹریکٹرز، ٹاؤن کوارڈینیٹر اسامہ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران جاری ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ جبکہ آئندہ کیے جانے والے منصوبوں پر بھی غور و خوض کیا گیا۔
اس موقع پر شادمان ٹاؤن کے معزز و متحرک رہنما جناب فواد عالم صاحب بھی موجود تھے۔ جنہوں نے جاری اور مجوزہ کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے منصوبوں کی پیش رفت، طریقۂ کار اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے اہم نکات سے آگاہ کیا۔
