بلدیہ عظمیٰ کراچی نے محرم الحرام کے حوالے سے شہر بھر میں فول پروف انتظامات مکمل کر لیے۔
کراچی : بلدیہ عظمیٰ کراچی نے محرم الحرام کے حوالے سے شہر بھر میں فول پروف انتظامات مکمل کر لیے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر عاشورۂ محرم کے موقع پر زائرین اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی نے منتخب جلوس و مجالس کے روٹس پر سڑکوں کی مرمت اور اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام مکمل کر لیا ہے۔
آئی آئی چندریگر روڈ، جامعہ اردو روڈ اور مختلف فلائی اوورز کے اطراف اسٹریٹ لائٹس کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔