Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون میں جماعت اسلامی کی جانب سے پانی کی نئی لائین ڈالنے کے کام کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا

0

کراچی : ترقیاتی کاموں کا آغاز ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کافی عرصہ سے جاری ہے۔ شادمان ٹاون میں بھی گٹرلائین کے کاموں کے بعد جماعت اسلامی کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر اور پانی کی نئی لائین کے حوالے سے کام جاری ہیں۔ شادمان نمبر 1 سے کامران میڈیکل تک کی نئی 8 انچ پانی کی لائین ڈالنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

ٹاون چئیرمین عاطف علی خان اور یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل کے تعاون سے پانی کی نئی لائین ڈالنے کا کام شروع کیا گیا تھا۔ جس کو آج ہی مکمل کرلیا گیا ہے۔ اب اس لائین سے جو گلیوں کو جوڑا جانا تھا اس پر مختلف مقام پر گھڑے لگا کر لائین جوڑنے کا کام کرنا باقی ہے۔ دوسرا مرحلہ بہت جلد شروع کیا جائے گا۔ جس میں آرچڈ اسکول سے خضرا مسجد تک ایک اور 8 انچ کی پانی کی لائین ڈالی جائے گی جس کو خضرا مسجد کے پاس سے گلیوں کی لائین سے جوڑا جائے گا۔

اس سے پہلے بھی ہلٹن اسکول کے سامنے والی گلی میں یوسی چئیرمین فرحان سہیل کی جانب سے پانی کی نئی لائین ڈالی گئی تھی۔ لیکن واٹر کارپوریشن نے وہاں موجود پرانی پانی کی لائین کو نہیں کاٹا اب اس گلی میں دو جگہ سے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ اگر ایک گلی کو ایک جگہ سے پانی مل رہا ہے تو اس کی دوسری لائین کو بند کرنا چاہیئے تاکہ علاقہ میں ان گھروں کو پانی مل سکے جہاں نہیں مل رہا ہے۔

ایسی طرح ابھی جو نئی لائین ڈالی گئی ہے اس کے کام کے دوران بھی بہت سارے کنیکشن سامنے آئے لیکن واٹر کارپوریشن نے ان کو بھی بند نہیں کیا ہے۔ اب ان گلیوں کے لئے یہ نئی لائین ڈالی گئی تھی کہ یہاں پانی نہیں آتا ہے اور پانی لائین کو بند نہیں کیا گیا تو ایک جگہ جس لائین سے پانی نہیں آتا تھا اس لائین کا بند کرنا چاہیئے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا ہے۔ وہیں بہت سی ایسی گلیاں موجود ہیں جن کا کہنا ہے کہ پانی کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے ان کو پانی نہیں ملتا ہے۔ اب یہ جو غیر ضروری لائین موجود ہیں ان کو بند نہیں کیا جائے گا تو ان گلیوں کا پریشر کم ہی رہے گا اور لوگ پریشان نظر آئیں گے۔

نارتھ ناظم آباد واٹر کارپوریشن اس حوالے سے علاقہ کا سروے کرنا چاہیے اور جن گلیوں میں غیر ضروری لائین موجود ہیں ان کو بند کرنا چاہیے۔ ایک دو گھروں کے لئے ایک پوری لائین کا موجود ہونا علاقہ میں پانی کے پریشر کو کم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نئی لائین جس مقصد اور بیان کے ساتھ ڈالی گئی ہے اس کا مقصد بھی فوت ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔ سردیاں تو کم پانی میں بھی گزر جائیں گی لیکن گرمیوں میں پانی کی قلت کا سامنا ہوگا۔

Comments
Loading...