Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے وفد کی ملاقات

0

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے وفد کی ملاقات۔ وفد میں سندھ میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی فوکل پرسن اور کے ایم سی کی سٹی کونسلر شہزادی رائے، زہریش خانزادی اور مس کامی چودھری شامل۔

ملاقات میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے تعلیمی مسائل اور درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال۔ ٹرانس جینڈر طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ سے اسکالرشپس دینے کا فیصلہ۔

ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کے مسودے کو کمیونٹی کی مشاورت سے حتمی شکل دینے پر اتفاق۔

سید سردار علی شاہ نے کہا کہ پالیسی کی منظوری کے عمل میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ سندھ حکومت کی ریکروٹمنٹ پالیسی میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے ملازمتوں کا کوٹہ شامل ہے۔ تعلیم اور قابلیت حاصل کرنے کے بعد ٹرانس جینڈر افراد بھی بطور استاد خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ معاشرے میں امتیاز کے بجائے احترام، احساس اور قبولیت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Comments
Loading...