ایم کیو ایم پاکستان ایم این اے فرحان چشتی کے فنڈز سے شادمان ٹاون میں مزید سڑکوں کی تعمیر جلد شروع ہونے جارہی ہے
کراچی : نارتھ ناظم آباد، شادمان ٹاون میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔ ان تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ سب سے پہلے شادمان پارک کے سامنے کی دو گلیوں میں سیوریج کی لائین ڈالی گئی اس کے بعد سخی حسن سے آئی ٹی پارک تک سڑک کی تعمیر کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایم پی اے جمال احمد کی گلی میں پانی کی لائین ڈالی گئی اور سیوریج کا کام بھی کیا گیا۔
اب اس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان بہت جلد انشا فلیٹ سے نارتھ سٹی فلیٹ والی سڑک کی تعمیر، تاج مسجد سے شادمان پارک اور اس کے ساتھ والی گلی کی سڑک کی تعمیر اور تاج مسجد سے ڈیوڈ اسٹیٹ تک کی سڑک کی تعمیر کرنے جارہی ہے۔ اس حوالے سے شادمان ٹاون میں آج شکیل صاحب نے جناب عمیر عثمانی کے ساتھ ان گلیوں کا دورہ بھی کیا۔