Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

دی تھنکرز فورم کے وفد کی چیئرمین آباد، حنیف گوہر صاحب سے آباد ہاؤس میں خصوصی ملاقات۔

0

کراچی : دی تھنکرز فورم کے وفد کی چیئرمین آباد، حنیف گوہر صاحب سے آباد ہاؤس میں خصوصی ملاقات۔ دی تھنکرز فورم کی انتظامی کمیٹی کے اراکین ایس ایم ذیشان، عدنان قریش، عارف زبیری اور ڈاکٹر شبی الحسن نے چیئرمین آباد، جناب حنیف گوہر سے آباد ہاؤس میں ایک خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران نئے انتظامی یونٹس کے قیام، تنظیمی ڈھانچے کو مزید مستحکم اور مؤثر بنانے، ادارہ جاتی نظم و نسق کی بہتری اور مستقبل کی حکمتِ عملی سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ باہمی مشاورت، مشترکہ کاوشوں، مثبت طرزِ فکر اور اجتماعی دانش کے ذریعے تنظیمی استحکام کو فروغ دیا جائے گا اور ترقی و بہتری کے نئے امکانات تلاش کیے جائیں گے۔

یہ ملاقات باہمی ہم آہنگی، فکری اشتراک اور ایک مضبوط، مؤثر اور ترقی پسند تنظیمی مستقبل کی جانب ایک اہم اور مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔

Comments
Loading...