اس وقت غزہ کے متاثرین کی نظریں پوری دنیا کے مسلم ممالک پر ہیں۔ مبین جمانی
امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیاء، ادویات، بچوں کے پیمپرز، ہائجینک کٹس، پانی و مشروبات، جوسز سمیت روزمرہ کی ضروریات کی اشیاء شامل ہیں۔
اس وقت غزہ کے متاثرین کی نظریں پوری دنیا کے مسلم ممالک پر ہیں۔ مبین جمانی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگران صوبائی وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی نے کہا ہے کہ آج جو مظالم غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جارہے ہیں وہ قابل مذمت ہیں۔ انشاءاللہ ہم سب مل کر اس مشکل وقت میں غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی والدہ کے نام سے منصوب ہدایت جمانی ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لئے امدادی سامان کی ایک کھیپ کراچی میں جے ڈی سی کے سپرد کرنے کے موقع پر کیا۔ ہدایات جمانی ویلفئیر ٹرسٹ کے تحت امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیاء، ادویات، بچوں کے پیمپرز، ہائجینک کٹس، پانی و مشروبات، جوسز سمیت روزمرہ کی ضروریات کی اشیاء شامل ہیں۔
اس موقع پر محمد مبین جمانی نے کہا کہ آج جو مظالم غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جارہے ہیں وہ قابل مذمت ہیں۔ اس وقت غزہ کے متاثرین کی نظریں پوری دنیا کے مسلم ممالک پر ہیں۔ مبین جمانی نے کہا کہ اس وقت غزہ میں متاثرین کو روزمرہ کی اشیاء اور ادویات کی شدید ضرورت ہے اور یہ سامان ان تک فوری پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
مبین جمانی جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کراچی سمیت ملک بھر میں جے ڈی سی غزہ کے متاثرین کے لئے جو کاوشیں کررہی ہے وہ قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہدایت جمانی ویلفیئر ٹرسٹ غزہ کے متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔
آج جو اشیاء جے ڈی سی کے حوالے کی گئی ہیں اس میں زیادہ تر کھانے پینے اور ادویات شامل ہیں اور انشاءاللہ جلد ہی مزید اشیاء بھی ہم اپنے متاثرہ مسلمان فلسطینی بھائیوں کو پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اس مشکل وقت میں غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔