شادمان ٹاون یوسی 2 کے علاقہ مکین کی جمال احمد سے ملاقات
جمال احمد نے علاقہ مکینوں کو لوڈشیڈنگ کے مسائل جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
شادمان ٹاون یوسی 2 کے علاقہ مکین کی جمال احمد سے ملاقات
کراچی : شادمان ٹاون یوسی 02 کے علاقہ مکینوں نے ایم کیو ایم پاکستان نارتھ ناظم آباد ٹاون آفس میں ٹاون آرگنائزر شہزور ابراہیم، پی ایس 130 کے نو منتخب نمائندے جمال احمد سے ملاقات کی اور علاقہ کے مسائل خاص طور پر کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ سے آگاہ کیا۔ ٹاون آرگنائزر شہزور ابراہیم، پی ایس 130 کے نو منتخب نمائندے جمال احمد نے انکے مسائل سنے۔ اس موقع پر کے الیکٹرک نارتھ ناظم آباد کے ایم ڈی اظہر صاحب بھی موجود تھے۔
ٹاون آرگنائزر شہزور ابراہیم اور پی ایس 130 کے نمائندے جمال احمد نے کے الیکٹرک نارتھ ناظم آباد کے ایم ڈی اظہر صاحب سے علاقہ مکینوں کے لوڈشیڈنگ کے مسائل جلد از جلد ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے حوالے سے تفصیلی بات کی۔
علاقہ مکینوں کو لوڈشیڈنگ کے مسائل جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر علاقہ مکینوں نے ایم کیو ایم پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔