Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سیکٹر 5اے3، کے لوگ اپنی شکایت لے کر ایم پی اے ریحان اکرم کے پاس پہنچ گئے

علاقہ مکین اور نمازیوں نے یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین اور علاقے کے کونسلر سے کئی دفعہ شکایت کی۔ لیکن مسلہ حل نہیں ہوا۔ علاقہ مکین

0

سیکٹر 5اے3، کے لوگ اپنی شکایت لے کر ایم پی اے ریحان اکرم کے پاس پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق محمدی مسجد سیکٹر 5اے3، نارتھ کراچی کے اطراف میں بہت دنوں سے سیوریج کا مسئلہ موجود تھا۔ نمازیوں کو مسجد میں نماز کے لئے آنے میں تکلیف ہو رہی تھی۔ علاقہ مکین اور نمازیوں نے یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اور علاقے کے کونسلر سے کئی دفعہ شکایت کی، لیکن کونسلر و چیئرمین نے شکایت کا ازالہ نہیں کیا۔

جب کونسلر و چیئرمین نے علاقہ مکینوں کی شکایت نہیں سنی تو انہوں نے حق پرست ایم پی اے ریحان اکرم سے درخواست کی۔ جس کو ریحان اکرم نے آج مورخہ 20 مارچ کوفوراً حل کروا دیا۔ جس پر علاقہ مکین و نمازیوں نے ریحان کا شکریہ ادا کیا۔

Comments
Loading...