ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں پبلک سیکریٹریٹ کا افتتاح کردیا
پبلک سیکریٹریٹ کا فعال ہونا مسائل کے جال میں پھنسے عوام کیلئے بہترین موقع ہے جہاں آکر وہ عوامی نمائندوں کو اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں پبلک سیکریٹریٹ کا افتتاح کردیا
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں پبلک سیکریٹریٹ کا افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے اراکین سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائمخانی، سید امین الحق سمیت حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ذمہ داران موجود تھے۔
افتتاح کے موقع پر موجود ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس میں پبلک سیکریٹریٹ کا فعال ہونا مسائل کے جال میں پھنسے عوام کیلئے بہترین موقع ہے جہاں آکر وہ اپنے عوامی نمائندوں کو اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں اور ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے حق پرست عوامی نمائندے عوام کے دیئے گئے حقیقی مینڈیٹ کا استعمال کرتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا ڈیوٹی شیڈول بنادیا گیا ہے جس کے مطابق تمام اراکین اسمبلی اپنے علاقائی دفاتر میں موجودگی کے ساتھ ساتھ مرکزی پبلک سیکریٹریٹ میں عوام کی معاونت و رہنمائی کیلئے روز کی بنیاد پر موجود رہیں گے۔