انٹرا پارٹی انتخابات، مرکزی کابینہ کی تشکیل کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کا اجلاس چیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن میاں افتخار حسین کی زيرصدارت منعقد

تفصیلات کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات، مرکزی کابینہ کی تشکیل کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کا اجلاس چیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن میاں افتخار حسین کی زيرصدارت منعقد ہوا۔ مولانا خانزیب مرکزی سیکرٹری برائے علماء منتخب کرلئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر وقار احمد مرکزی سیکرٹری برائے امور اساتذہ ہوں گے۔ عظیم شبیر بلور مرکزی سیکرٹری یوتھ افیئرز (میل جبکہ وگمہ بازئی مرکزی سیکرٹری یوتھ افیئرز (فی میل) منتخب کرلئے گئے ہیں۔ سیف اللہ فضل سیکرٹری سوشل میڈیا منتخب کرلئے گئے ہیں۔
امرجیت ملہوترا مرکزی سیکرٹری اقلیتی امور ہوں گے۔ خوشدل خان ایڈوکیٹ مرکزی سیکرٹری برائے انسانی حقوق منتخب کرلئے گئے ہیں۔ محمد فاروق بنگش سیکرٹری لیبر جبکہ سردار رشید خان ناصر سیکرٹری برائے امور طلباء ہوں گے۔ مرکزی کونسل نے نو منتخب کابینہ اراکین کے ناموں کی منظوری دے دی۔
سنگین خان ایڈوکیٹ مرکزی سیکرٹری برائے امور وکلاء منتخب کرلئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر شوکت جمال امیرزادہ مرکزی سیکرٹری برائے بہبود ڈاکٹران ہوں گے۔ انجینئر زردعلی خان سیکرٹری برائے امور انجینئر منتخب کرلئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر مہرب معیز اعوان سیکرٹری برائے حقوق خواجہ سراء ہوں گی۔ ملک فقیر علی مرکزی سالار منتخب کرلئے گئے ہیں۔