Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جھوٹی خبروں میں کوئی صداقت نہیں وزٹ کے دوران نقل کے متعلق ایسی چیز کوئی سامنے نہیں ائی ۔ اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک بورڈ عامر خان

0

اسسٹنٹ کنٹرولرکراچی میٹرک بورڈ عامر خان ، ڈپٹی ڈی او سنٹرل سید طاہر حسین کا نیو کراچی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول 11 ایف 2 کے امتحانی مرکز کا سرپرائز وزٹ ۔

کراچی : اسسٹنٹ کنٹرولر کراچی میٹرک بورڈ عامر خان ڈپٹی ڈی او سنٹرل سید طاہر حسین کا نیو کراچی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول 11 ایف 2، کا سرپرائز دوراہ۔ دوراہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کنٹرولر کراچی میٹرک بورڈ عامر خان نے کہا کہ جھوٹی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ہم نے ایک ایک کلاس میں جا کر خود چیک کیا ہے۔ دورہ کے دوران نقل سے متعلق ایسی کوئی چیزیں سامنے نہیں آئی۔

ڈپٹی ڈی ای او سینٹرل سید طاہر حسین نے کہا کہ نیو کراچی 11 ایف گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول بہترین سینٹر چل رہا ہے۔ گورنمنٹ بوائے سیکنڈری اسکول 11 ایف 2 کہ ہیڈ ماسٹر راؤ ندیم ایک بہترین پرنسپل ہے۔

امتحانی مرکز میں طلبہ کے لیے صاف ستھرا ماحول بہترین سہولیات پر گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول 11 ایف کے ہیڈ ماسٹر راؤ ندیم کی کاوشوں کو سراہا۔

میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر نیو کراچی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول 11 ایف 2 کے ہیڈ ماسٹر راؤ ندیم کا کہنا تھا کہ نقل مافیا کو نظر انداز کرنے پر ایسی کچھ چیزیں سامنے آتی ہیں، جو کردار کشی اور جھوٹ پہ مبنی ہوتی ہیں۔

Comments
Loading...