پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت سندھ بھر میں عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ سعید غنی
لوکل گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید خالد حیدر شاہ، ممبر کمیشن عبدالرحیم سومرو، ابوبکر احمد، علی احمد بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت سندھ بھر میں عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ و رورل ڈویلپمنٹ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ گڈاپ اور ابراہیم حیدری ٹائون کے مابین مویشیوں کی ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور ملچنگ فیس کے معاملے پر جلد ہی کمیشن اپنی رپورٹ معزز عدلیہ میں پیش کردے گی۔ دادو میں 45 لاکھ گیلن یومیہ پانی کی فراہمی کے پلانٹ کو جولائی میں شروع کرنے سے قبل اس کی ڈسٹریبیوشن لائنوں کا مکمل سروے کرکے اپنی آئندہ 48 گھنٹوں میں دی جائیں تاکہ فراہمی آب میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ نہر خیام پر جاری کام کے حوالے سے آئندہ دو روز میں اجلاس کرکے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرکے عوام کے لئے ایک نئی تفریحی سہولت کا اضافہ کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں مختلف دو اجلاس اور بعد ازاں میگا پروجیکٹ کے تحت نہر خیال، کلفٹن پر جاری کاموں کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ لوکل گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید خالد حیدر شاہ، ممبر کمیشن عبدالرحیم سومرو، ابوبکر احمد، علی احمد بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں گڈاپ اور ابراہیم حیدری ٹاؤن کے مابین مویشیوں کی ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور ملچنگ فیس کے معاملے پر غور کیا گیا اور اس سلسلے میں تمام ممبران کی رائے سے رپورٹ مرتب کرکے معزز عدلیہ میں پیش کرنے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں کورنگی اور شاہ فیصل ٹاؤن کے مابین حدود کے معاملے پر تنازعہ کو حل کرنے کے لیے دونوں ٹائونز کے چیئرمینز کی کمیشن کو دی جانے والی درخواست پر چئیرمین کورنگی ٹائون نعیم شیخ اور چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر خٹک کے دلائل سنے۔
کمیشن نے اس معاملے کو کمیشن کے آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا۔ بعد ازاں وزیر بلدیات و پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سندھ سعید غنی کی زیر صدارت پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سہیل قریشی، چیف انجنئیر پاک اویس محمد ارشاد و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں دادو میں 45 لاکھ گیلن کی پانی کی فراہمی کے آر او پلانٹ اور کراچی میں منوڑہ میں 5 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ اور دیگر افسران کو ہدایات جاری کی کہ دادو میں پانی کے ترسیلی نظام کا جائزہ لیا جائے اور اس کی رپورٹ آئندہ 48 گھنٹوں میں پیش کی جائے۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ دادو میں پانی کی ترسیل شروع ہونے سے قبل دادو تمام ترسیلی لائنوں کا مکمل جائزہ لیا جائے.
صوبائی وزیر کو منورہ میں 5 لاکھ گیلن یومیہ پانی کے آر او پلانٹ کے حوالے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر صوبائی وزیر نے یہاں پر بھی ترسیلی نظام کو بھی اپ گریڈ کرنے کی ہدایات دی۔ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت سندھ بھر میں عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کے لئے تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔ بعد ازاں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کلفٹن میں نہر خیام پر جاری میگا پروجیکٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر میگا پروجیکٹ کراچی طارق مغل اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔صوبائی وزیر کو نہر خیام کی بحالی اور ازسر نو سیوریج سسٹم کی تنصیب پر جاری کام کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ پی ڈی طارق مغل نے بتایا کہ نہر خیام 40 میٹر چوڑی اور ایک کلومیٹر طویل ہے جس میں متعدد سیوریج کے نالے اور علاقائی سیوریج شامل ہورہا ہے۔ اس حوالے سے اب 25 میٹر نہر خیال جبکہ اس کے ساتھ ساتھ 15 میٹر کے سیوریج کے کورڈ نظام کو بنایا جارہا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ یہ نہر عوام کے لئے ایک بہتر اور اچھی تفریح فراہم کرسکے اس حوالے سے اس پر کام شروع کروایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس نہر اور سیوریج کے نظام کو اس طرح بنایا جائے کہ آنے والی زیادہ سے زیادہ بارشوں میں بھی اس کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچ سکے۔ سعید غنی نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایات دی کہ آئندہ 48 گھنٹے میں اس پورے منصوبے اور اس کے کنسلٹینٹ کے ساتھ اجلاس کرکے آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔