وزیراعظم کی جانب سے حیدرآباد سلینڈر دھماکے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کیلئے مالی امداد کی منظوری دیدی گئی
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین کی جانب سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کوحیدرآباد سلینڈر دھماکے کے زخمیوں اور جاں بحق افراد کے ورثاء کی مالی امداد کے حوالے سے لکھے گئے خط پر ایکشن
وزیراعظم کی جانب سے حیدرآباد سلینڈر دھماکے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کیلئے مالی امداد کی منظوری دیدی گئی
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین کی جانب سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کوحیدرآباد سلینڈر دھماکے کے زخمیوں اور جاں بحق افراد کے ورثاء کی مالی امداد کے حوالے سے لکھے گئے خط پر ایکشن لے لیا گیا۔
وزیراعظم کی جانب سے حیدرآباد سلینڈردھماکے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کیلئے مالی امداد کی منظوری دیدی گئی، خط میں حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین کی جانب سے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے حیدرآباد سلینڈر دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کی مالی مدد کے لئے درخواست کی گئی تھی۔
حیدرآباد سلینڈر حادثے میں ابتک 27 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی افراد کراچی و حیدآباد کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔