بفرزون میں گٹر کا گندا پانی سڑک پر کھڑا ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین کو مشکلات کا سامنا
علاقہ مکین کی اس کام کو جلد از جلد کرانے کی درخواست۔
بفرزون میں گٹر کا گندا پانی سڑک پر کھڑا ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین کو مشکلات کا سامنا
تفصیلات کے مطابق مکان نمبر آر-300 سے آر-333 سیکٹر 15اے/5 کی گلی میں جگہ جگہ بارش ور گٹر کا پانی تالاب کی شکل میں موجود ہے۔ جس کی وجہ سے علاقہ مکین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ علاقہ مکین نے اس کی شکایت یوسی آفس میں بھی کی ہے۔
علاقہ مکین نے درخواست کی ہے کہ سیوریج کارپوریشن بھی اس مسلہ کو دیکھے اور جتنی جلدی ہوسکے اس مسلہ کو حل کرے۔ گلی کے لوگوں کو آنے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس گرمی میں وہ اپنی کھڑکیاں بھی نہیں کھول سکتے ہیں کیونکہ اس کی بدبو سے پورا گھر محکنے لگتا ہے۔
امید کی جارہی ہے کہ علاقہ کی یوسی اور سیوریج کارپوریش اس مسلہ کو جلد حک کرادیں گے،،