ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا
پولیو عمر بھر کی معذوری ہے اپنے بچوں کو پولیو کے مرض سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں ، ڈپٹی کمشنر طہ سلیم
ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا
کراچی : ضلع وسطی میں آج مورخہ 9/ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال شادمان نارتھ ناظم آباد ٹاون میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین کے قطرے پلا کرپولیو مہم (ایس آئی اے) کا افتتاح کیا اس موقع پر گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال کے ایم ایس ,اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حمیر احمد،ہیلتھ آفیسر سینٹرل ڈاکٹر سہیل میمن ،ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ایاز شیخ ،این اسٹاف آفیسر ڈاکٹر زین العابدین بھائیو ،ضلع وسطی کے سیکیورٹی فوکل پرسن فضل اکبر ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن افیسر عظمی خان اور ٹاون ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذوالفقار بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ہر بار پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے بچوں کو عمر بھر کی معزوری سے بچائیں انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کی ٹیمیں گھر گھر پہنچ کر آپ کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلارہی ہیں ٹیمیں نا آنے کی صورت میں انتظامیہ کو آگاہ کریں اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی پولیو کی بیماری کے سنگین نتائج کے حوالے سے حاضرین کو آگاہی فراہم کی واضح رہے کہ مذکورہ پولیو مہم 9 ستمبر سے 15 ستمبر تک جاری رہے گی پولیو مہم میں 1717پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں ضلع وسطی میں تقریبا 3 لاکھ 85 ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،