Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اسرائیل ،امریکہ اور برطانیہ کی پشت پناہی میں فلسطین میں دہشت گردی کررہا ہے۔ منعم ظفر خان

جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان کا امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر قبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد اور اہل فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار شہید کی نیو ایم اے جناح روڈ غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پرمیڈیا و شرکاء سے خطاب

0

اسرائیل ،امریکہ اور برطانیہ کی پشت پناہی میں فلسطین میں دہشت گردی کررہا ہے۔ منعم ظفر خان

کراچی : جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان کا امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر قبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد اور اہل فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار شہید کی نیو ایم اے جناح روڈ غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پرمیڈیا و شرکاء سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے عظیمت کا پہاڑ ، حماس کے رہنما یحییٰ السنوار اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے ہیں۔ اسرائیل امریکہ اور برطانیہ کی پشت پناہی میں فلسطین میں دہشت گردی کررہا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اس پیغام اور نظریے کو شکست دے دیں گے۔ امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل جان لیں کہ وہ اس نظریے کو شکست نہیں دے سکتے۔ اہل غزہ و فلسطین کی مائیں،بہنیں اور بچے آج بھی حزیمت کہ دیوار بنے کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس فلسطین میں رہنے والے لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ حزیمت کے 365 دن سے زائد گزرچکے ہیں اس کے باوجود فلسطینی بچے اور مائیں ڈٹے ہوئے ہیں۔ امریکہ نے اسرائیل کو 17 ارب ڈالر کے اسلحہ دے چکی ہے لیکن اقوام متحدہ میں اس پر کوئی بات نہیں ہوتی۔ امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ، فرانس سب مظلوم کے خلاف ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔ ہمیں مسلم امہ کے حکمرانوں سے شکوہ ہے کہ وہ اپنی معیشت کو بچانے کے لیے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ شیخ احمد یاسین ، اسماعیل ہانیہ اور یحییٰ السنوار کی جدوجہد پورے امت اسلامیہ کی جدوجہد ہے۔ ہم مزاحمت کاروں کو سلام پیش کرتے ہیں جو استقامت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔

Comments
Loading...