Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کراچی کے طلبہ کا استحصال بند کیا جائے ۔ مرکزی کمیٹی اے پی ایم ایس او

شہری سندھ کے تمام انٹر بورڈ کو وفاق سے الحاق کیا جائے ۔ مرکزی کمیٹی

0

انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کراچی کے طلبہ کا استحصال بند کیا جائے ۔ مرکزی کمیٹی اے پی ایم ایس او

کراچی : انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کراچی کے طلباء کا استحصال بند کیا جائے اگر سندھ حکومت سے تعلیمی بورڈ نہیں چل رہے تو طلباء کے مستقبل سے کھیلنے کے بجائے شہری سندھ کے تمام بورڈز کو وفاق سے الحاق کیا جائے۔

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کا اپنے بیان میں کہنا تھا شہری سندھ بالخصوص کراچی کے طالب علموں کے ساتھ زیادتی کسی طور پر قبول نہیں کریں گے۔ میٹرک میں اے-1 گریڈ لینے والے طلبہ کو انٹرمیڈیٹ میں فیل کرنا ایک سازش لگتی ہے ایڈہاک پر چیئرمین تبدیل کرنا اس مسئلے کا حل نہیں۔

اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ مطالبہ کرتی ہے کہ شہری سندھ کے تمام بورڈز کو فلفور وفاقی تعلیمی اداروں سے الحاق کیا جائے

Comments
Loading...